Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں پاک-امریکا اور پاک-بھارت تعلقات سمیت کشمیر اور افغانستان کے امور پر گفتگو کی گئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی پر پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں بہت تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا اور اس ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی شریک ہوئے اور ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل