Loading
پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل سندھ میں ثقافتی اور پارلیمانی پروگرامز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے جاپانی قونصل جنرل ہٹوری مسارو کے ہمراہ اُن کے سیاسی اور ثقافتی سیکشن کے سربراہ کینگو ہوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز، صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات اور قانون سازی کے عمل کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے نوجوان پارلیمنٹرینز کی تربیت اور ان کی قانون سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کا ذکر بھی کیا۔ قونصل جنرل ہٹوری مسارو نے سندھ کے لیے دوطرفہ تعاون اور صلاحیت بڑھانے کی تجاویز پیش کیں اور ملاقات میں مستقبل میں ثقافتی، پارلیمانی تبادلے کے پروگرامز کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور حالیہ سندھ میں سیلاب کے دوران تعاون پر تعریف کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی، اجرک اور سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل