Loading
قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سمیت 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گھروں کے ملبے میں اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولیات دستیاب نہیں۔ اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بھی حملے بھی کیے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی 45 ہزار 600 سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل