Loading
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شام کی موجودہ صورت حال پر تمام ممالک کو کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ ہم شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترک صدر نے کرد ملیشیا کو خطے میں امن کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینا چاہیے۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوجیں داعش اور کرد ملیشیا سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو وہ اپنے بھیانک انجام سے خبردار رہیں۔ ان کا آخری ٹھکانے تک پیچھا کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل