Sunday, September 08, 2024
 

کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان

 



کراچی میں پیر اور منگل کو موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔

29 اور 30 جولائی کے درمیان کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد میں کچھ مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شام/ رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل