Loading
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 19 ویں اوور میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زلمی کی جانب سے محمد حارث 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 13، مچل اوون 10، ٹام کوہلر-کیڈمور 8، صائم ایوب 6، محمد علی 3، الزاری جوزف 2، کپتان بابر اعظم 1، سفیان مقیم 1 اور جارج لِنڈے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، شاداب خان اور بین ڈوارسہس نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ، سعد مسعود اور جیسن ہولڈر نے1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹد نے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 گیندوں میں 106 رنز جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کولن منرو 40، سلمان آغا 30، اعظم خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈوارسہس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسکواڈ: پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہس
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل