Sunday, April 05, 2026
 

بنگلا دیش نے بھارتی بورڈ کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں

 



بنگلا دیش نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں، حکام کی جانب سے بھارت کے ساتھ کرکٹ کے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کا کہنا ہے کہ ہم مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہتے ہیں، اس ضمن میں ہم نے حال ہی میں بی سی سی آئی کو ایک خط بھیجا تاکہ اْن سے بات چیت کی جا سکے۔ ہم نے خط میں یاد دہانی کرائی کہ بھارتی ٹیم ستمبر میں بنگلا دیش آئے گی اور اس کے بعد ہماری خواتین کی ٹیم بھارت جائے گی، ہم نے یہ بھی درخواست کی کہ کرکٹ کے مزید باہمی تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل