Thursday, November 19, 2026
 

برازیل کی ویمنز انڈر 20 لیگ فائنل میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

 



برازیل کی ویمنز انڈر 20 لیگ کے فائنل میں کورنتھیئنز اور فیروویاریا کی کھلاڑیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا جس کے باعث میچ تقریباً 6 منٹ تک روکنا پڑا۔ واقعہ دوسرے ہاف کے دوران پیش آیا جب دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی نے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی۔ صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ میچ آفیشلز کو مداخلت کرنا پڑی جبکہ واقعے کے بعد تین افراد کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ???????????? INCREÍBLE COMO TERMINÓ LA FINAL DEL PAULISTÃO FEMENINO SUB 20 EN BRASIL. GOLPES Y PATADAS POR DOQUIER. pic.twitter.com/8F6tDg4jBu — Despliegue Fútbol (@DespliegueFutCL) November 15, 2026 کھیل کے دوران پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود مقابلہ دوبارہ شروع ہوا اور اختتام پر فیروویاریا نے کورنتھیئنز کو 0-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل