Sunday, May 05, 2024

کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟

 



پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔

تیسرے ٹی20 میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اعظم خان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ خان کو پلئینگ الیون میں موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم اور فخر زمان کی واپسی بھی ہوسکتی ہے۔

فخر زمان کو قومی ٹیم میں رضوان کی جگہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھلایا جائے گا جبکہ اوپننگ کپتان بابراعظم اور صائم ایوب کریں گے۔

مزید پڑھیں: کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا

اسی طرح تیسرے میچ میں آرام کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی بھی متوقع ہے جبکہ سیریز میں پہلی بار عماد وسیم اِن ایکشن ہوگے۔

مزید پڑھیں: رضوان اور عرفان خان کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

قومی ٹیم کی ممکنہ پلئینگ الیون:

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور عباس آفریدی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل