Loading
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ تبوک، باحہ، جازان اور نجران میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل