Monday, March 17, 2025
 

یمن میں مزاحمت واحد راستہ بچا ہے، قوم ضرور فتح یاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای

 



یمن میں حوثی باغیوں پر جاری امریکی حملوں کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی جانب بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اپنے بیان میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقوام کے اتحاد سے دشمن خوف زدہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو سب سے بڑا خطرہ مسلم اقوام کے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یمن میں مزاحمت ہی واحد راستہ بچا ہے جسے اپناتے ہوئے یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب  امریکا نے یمن پر کئی فضائی حملے کیے ہیں جن میں 53 سے افراد جاں بحق ہوگئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل