Loading
دبئی/اسلام آباد: عید الفطر کے بعد اب عید الاضحیٰ 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔ چاند صبح 7:02 بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ عید کی حتمی تاریخ مقامی چاند کی رویت پر ہی طے ہوگی۔ سرکاری تعطیلات کے مطابق 9 سے 12 ذی الحج (1445ھ) تک چار روزہ عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ادھر پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل