Loading
سوڈان فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دفع اللہ الحاج علی کو ملک کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی بااختیار کونسل نے قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ملک کو نئی راہ میں گامزن کریں گے۔ وزیراعظم کے لیے دفع اللہ الحاج علی کا انتخاب کیا گیا جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جب کہ سفیر عمر صدیق کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سوڈانی فوج نے باغی فورس 'آر ایس ایف' سے دارالحکومت سمیت متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور باغی فورس 'آر ایس ایف' کے درمیان گھمسان کی جنگ میں ہزاروں جانیں گئیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل