Loading
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی خوف کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔‘ انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘ "And victory comes only from Allah, the Almighty, the All-Wise" (Quran 3:126). And Almighty God will certainly, definitely grant victory to the Iranian nation, to the truth, and to the side that is in the right, God willing. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 19, 2025 خامنہ ای نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔ I would like to tell our dear nation that if the enemy senses that you fear them, they won’t let go of you. Continue the very behavior that you have had up to this day; continue this behavior with strength. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 19, 2025 اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، وسیع پیمانے پر تباہی، حملوں میں 50 سے زائد صہیونی زخمی واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے، گزشتہ شب تہران کی جانب سے تل ابیب اور حیفہ پر فائر کیے گئے میزائلوں، ڈرونز نے تباہی مچائی جس میں درجنوں صہیونی زخمی جبکہ ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل