Saturday, July 19, 2025
 

ریٹائرمنٹ کا دباؤ، مودی ناکام پالیسیوں کی بدولت بی جے پی کیلئے بوجھ بننے لگا

 



بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پارٹی کے اندرونی خلفشار کے ساتھ ہی نریندر مودی پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں قیادت کا بحران اور اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا اور مودی کی عمر 75 برس کے قریب ہوتے ہی بھارت کے اندر سے ریٹائرمنٹ کی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی کے مطابق مودی کو ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) اجلاس کے لیے چین نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین بھارت کا درپردہ دشمن ہے کیونکہ اس نے لداخ اور اروناچل پردیش کے کئی علاقوں پر قابض کرلیا ہے۔ سبرامینم سوامی نے کہا کہ مودی پارٹی پالیسی کے تحت ستمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں اس لیے نمائندگی کا جواز اب باقی نہیں رہا۔ بھارت میں ‘وشو گرو’ کا نعرہ لگانے والا مودی آج اپنی ہی پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل