Wednesday, July 03, 2024
 

حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ

 



تل ابیب: گولان کی پہاڑیوں پر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی چوکی کو ڈرون حملے میں اُڑادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملے میں اپنے 18 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں اسرائیلی فوج کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ صیہونی فوج کے کم از کم دو اہلکار ڈرون حملے میں مارے گئے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ہمارے مراکز کو نشانہ بنانے کا جواب ہے۔ ہم اپنے ہر شہید جانباز کا بدلہ لیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حماس کے بعد اب حزب اللہ کی باری ہے۔ حزب اللہ کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کے 313 جانباز اور 93 لبنانی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل