Thursday, July 04, 2024
 

ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب

 



تہران: پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم فی الوقت اسرائیل پر حملے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل 9 ماہ سے امریکا اور یورپی ممالک کی حمایت سے عالمی قوانین کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ مناظر بہت تلخ ہیں اور اس کی کڑواہٹ دو گنی ہوجاتی ہے جب ہمارے پاس طاقت ہے لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ابھی اسرائیل پر براہ راست حملے کے لیے مناسب وقت نہیں آیا لیکن جیسے ہی موقع ملا منہ توڑ جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار تک جا پہنچی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل