Friday, August 14, 2026
 

بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا: ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق جلد اہم اعلان کیا جائے گا۔ اہم آبی گزرگاہ سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے ٹرمپ کے بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل