Loading
یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ ڈنمارک سے موصول ہوگئی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلسنکی نے ڈنمارک سے ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ زیلسنکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے ایف 16 طیارے فراہم کرکے لیڈرشپ کی مثال قائم کی ہے۔ یہ ڈنمارک کا انسانی جانیں بچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔ اس قبل یوکرین نے اگست میں ایف 16 جنگی طیاروں کا استعمال روس کے اہم پلوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا۔ یوکرین 2 سال سے مغربی ممالک سے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یوکرین کو 2024 اور 2025 کے دوران 65 مزید ایف 16 طیارے موصول ہونے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل