Friday, March 13, 2026
 

فرحانہ مقصود نے ہمایوں سعید اور پروڈکشن ٹیم پر سنگین الزامات

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا ہے۔ فرحانہ نے دعویٰ کیا کہ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ فرحانہ مقصود کے مطابق جب انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے۔ تاہم جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ دراصل ایک فیچر فلم ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ صورتحال جاننے کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ بطور فنکار دوسرے فنکاروں کا ساتھ دینے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں اس پراجیکٹ کا معاوضہ بھی ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا، حالانکہ یہ ایک باقاعدہ فیچر فلم تھی۔ فرحانہ مقصود کے مطابق یہ معاملہ ان کے لیے حیران کن اور مایوس کن تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی ریلیز کے بعد جب کاسٹ کی فہرست سامنے آئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا۔ ان کے بقول نہ صرف انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ فلم کی تشہیری تقریبات اور پریمیئر میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، جسے وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی قرار دیتی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل