Loading
عراق میں امریکا کا ایک ری فیولنگ طیارہ پُراسرار طور پر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حالیہ حادثے کا شکار ہونے والا امریکی فضائیہ کا بوئنگ کے سی-135 فضائی ایندھن فراہم کرنے والا ٹینکر طیارہ ہے۔
گلوبل ایئرکرافٹ کے مطابق اس طیارے کی مالیت تقریباً 40 سے 60 ملین ڈالر (تقریباً 11 سے 17 ارب پاکستانی روپے) تک بتائی جاتی ہے۔
یہ طیارہ بنیادی طور پر جنگی طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس سے لڑاکا طیارے طویل فاصلے تک بغیر اترے آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔
امریکی فوج نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ یہ طیارہ 12 مارچ 2026 کو مغربی عراق میں حادثے کا شکار ہوا جس میں سوار تمام 6 امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
تاہمحادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا جس کے لیے اب بھی تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل