Friday, March 13, 2026
 

زمبابوے کے اہم کھلاڑی کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل سے منسلک

 



زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے ڈیل ملنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 سے نام واپس لے لیا۔ کرک انفو کے مطابق مزرابانی نے جمعے کے روز کے کے آر سے اپنا معاہدہ طے پانے کے بعد فیصلے سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ مزرابانی کے کے آر میں بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ آئے ہیں جن کو بی سی سی آئی کی ہدایت پر دسمبر میں کے کے آر نے 2026 کے آکشن میں 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدنے کے بعد ریلیز کر دیا تھا۔ بعد ازاں لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل کے لیے سائن کر لیا تھا۔ واضح رہے 11 فرور کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں مزرابانی کو تمام نظر انداز کیا تھا۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل