Friday, March 13, 2026
 

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ

 



پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں، اسلام سے 25، پشاور ائیرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں، انتظامی وجوہات کے سبب اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازوں کی روانگی ایڈوانس کی گئیں،کراچی اسلام اباد کی 2 پروازیں پی کے 300، پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل ازوقت روانہ ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو پروازیں پی اے 273، ایس وی 3726 بھی ایک گھنٹہ ایڈوانس طریقے سے آپریٹ ہوئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل