Friday, March 13, 2026
 

اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایئرپورٹ اتھارٹی

 



پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل یہ افواہ زیر گردش تھی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود کو بند کر کے ایئرپورٹ آنے والی پروازوں کو موڑ دیا گیا ہے۔ اس پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری اور پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپیل کی کہ عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل