Loading
تہران میں یوم القدس ریلی کے موقع پر شرکا اس وقت حیران رہ گئے جب انھوں نے اپنے درمیان ملک کی اہم شخصیات کو پایا باوجود اس کے کہ امریکا نے انھیں نشانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران اور دیگر شہروں میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
ریلی شرکا کے درمیان اچانک ایرانی صدر مسعود پزیشکیاں، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی بھی رونما ہوگئے اور عوام سے ملاقاتیں کیں۔
ایرانی رہنماؤں نے کسی بھی دھمکی اور خوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی کے شرکا کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور امریکا مخالف نعرے بھی لگائے۔
Iran's President Pezeshkian attends International Quds rallies in Tehran, takes selfies with people attending the event.
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/CET2mQFAli
— Press TV ???? (@PressTV) March 13, 2026
ریلی کے دوران تہران کے انقلاب اسکوائر کے قریب دھماکا بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی کمزوری اور ایرانی قوم کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے امریکا کو متنبہ کیا کہ خطروں سے نہیں کھیلے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل