Loading
بھارت کی ریاست گریٹر نووائیڈا میں سروس روڈ پر جاگنگ کرنے والے 14 سالہ نوجوان کو دولت کے نشے میں دھت ملزمان کا نشانہ بنے جہاں ان کی تیزرفتار گاڑی جیگوار نے نوجوان کو لہولہان کردیا اور وہ موت و زندگی کی کش مکش میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گریٹرنووائیڈا میں معمول کے مطابق جاگنگ کرنے والے نوجوان کو کارڈرائیور نے نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہوگیا تاہم بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ہونے والے 14 سالہ نیرج کے تاجر والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا معمول کے مطابق صبح تقریباً 6 گریٹر نوائیڈ کے مغربی علاقے میں اسٹیلار جیوان سوسائٹی کے قریب واک کے لیے باہر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیرج سروس روڈ پر واک کر رہے تھے، اسی دوران ایک تیز رفتار جیگوار نے پیچھے سے آکر انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور چھاتی پر زخم آئے ہیں۔ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ نیرج کے والد نے بتایا کہ 14 سالہ بیٹا تعلیم کے ساتھ ساتھ ویب ڈیولپر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ بیرساکھ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ جیگوار کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں شکایت درج کرادی گئی ہے اور اب ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ نوجوان کو نشانہ بنانے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل