Sunday, June 29, 2025
 

چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

 



امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی وہاں 198 گیگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل اور 46 ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرتی ونڈ ٹربائنیں نصب کی گئیں۔ یہ انڈونیشیا یا ترکی میں بنتی بجلی کے برابر ہے ، یاد رہے چین اب صرف سولر پینلوں سے سالانہ ’’ ایک ہزار گیگا واٹ ‘‘ سے زیادہ بجلی بنا رہا جو عالمی سطح پر شمسی توانائی سے بنی بجلی کا آدھا حصہ ہے۔ چین سولر پینل اور ونڈ ٹربائنیں بنانے میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل