Saturday, February 22, 2025
 

زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

 



پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے پفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔  مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر  کی مالیت 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھی۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل