Friday, April 10, 2026
 

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

 



پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تین اپریل 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔  ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے بعد سرکاری ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ  اضافے سے 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئےْ

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل