Sunday, June 29, 2025
 

اداکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

 



اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے لباس پر اعتراض اُٹھایا جا رہا ہے۔ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہوجاتا ہے لیکن انھوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا جاری رکھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب مقبولیت کا گراف گرتا چلا جا رہا ہو تو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب کچھ صرف ویوز کے لیے ہے۔ ایک اور نے طنز کیا کہ یہ سب آنٹیاں اب عجیب حرکتیں کرنے لگی ہیں۔ حرا مانی نے اس تنقید کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہیں اپنے انداز یا سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اگرچہ کچھ مداح ان کے اعتماد کو سراہتے ہیں لیکن مشہور شخصیات کو عوامی مقام پر اپنی حرکات و سکنات کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ان کے عمل کا اثر وسیع پیمانے پر پڑتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل