Sunday, June 29, 2025
 

وہ مقبول ترین پاکستانی ڈرامے جو ان دنوں ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں

 



بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز" اور "ڈرامہ بازار" کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر"، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش" بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک" بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو ایک جذباتی ڈرامہ ہے اور سنگل ماؤں کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ جبکہ مہوش حیات اور احسن خان کا ڈرامہ ڈائن بھی ان دنوں پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں اپنی شاندار پروڈکشن اور بڑی کاسٹ کے باعث ناظرین کی داد سمیٹ رہا ہے، جبکہ دانش تیمور کا ڈرامہ "من مست ملنگ" یوٹیوب پر 910 ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔ دوسری جانب ڈرامہ "ہمراز" ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس میں عائزہ خان اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں یہ ڈرامہ بھی شائقین کو بےحد متاثر کر رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل