Tuesday, March 10, 2026
 

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں

 



شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ 67 سالہ بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاکر دی۔ بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔ پارس مسرور نے والدہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل