Monday, March 09, 2026
 

سعودی عرب میں ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد جاں بحق

 



سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرونز کے حملے جاری ہیں اور ریاض کے جنوبی علاقے میں الخرج میں ایک پروجیکٹائل آگرا جس سے جانی نقصان ہوا تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ پروجیکٹائل ایرانی ہے۔ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق رہائشی عمارت میں غیرواضح ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹائل جہاں گرا الخرج مرکزی ایئربیس ہے اور اسرائیل-ایران جنگ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے حملوں میں متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ شیبہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے ایک ڈرون کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے شروع کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاض اب بھی ایران اور امریکا ک ےدرمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل