Loading
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ سفارتخانے میں فوری طور پر اپنا اندراج کرالیں۔
سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہاں جاری مسائل کی وجہ سے بسیں تلاش کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی دیگر عوامل درپیش ہیں لہٰذا ہمارے وہ شہری جو پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے تعاون سے فوری طور پر سفارت خانے میں اپنا اندراج کروا لیں تاکہ ہم ان کی روانگی کا انتظام مزید کسی تاخیر کے بغیر کر سکیں۔
انہوں نے خصوصاً قم میں موجود اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی فوری وطن واپسی کے لیے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل