Loading
10 ہزار روپے کے ای چالان کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو درخواستگزار خاور حبیف نے سعادت یار خان ایڈووکیٹ ای چالان کیخلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 27 فروری کو صدر کے علاقے میں غلط پارکنگ پر دس ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا، درخواستگزار نے گاڑی پارک نہیں کی بلکہ ایک منٹ سے بھی کم پک اینڈ ڈراپ کے لیے روکی تھی۔
اسی جگہ پر غیر قانونی موٹر سائیکلیں پارک کی گئی تھیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات ختم کرانے کے بجائے مخصوص افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ای چالان کے بعد ریویو کمیٹی کو شکایت درج کرائی جو کہ مسترد کردی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس انکروچمنٹ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔ درخواستگزار خاور حنیف کو غلط ای چالان جاری کیا گیا کالعدم قرار دیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل