Monday, March 09, 2026
 

شرح سود 10.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

 



اسٹیٹ بینک نے شرح سود 10.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق شرح سود کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، شرح سود 10.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی اور یہ آئندہ دو ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل