Thursday, April 02, 2026
 

نوجوان سنگر پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس

 



پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔ داؤد خیل:ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پولیس کا شادی فنکشن پہ چھاپہ سنگر رحمان علی گرفتار ! خلاف ورزی پر ایسی کاروائی ضرور ہوگی براہ کرم قانون کااحترام کریں اور بےعزتی سے بچیں۔ pic.twitter.com/DeAmiiBVyg — Muhammad Iqbal Awan (@iqbalawan1982) December 14, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل