Loading
شہر میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ نزد بشیر چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اسی طرح، سپر ہائی وے آحسن آباد سیکٹر 3 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق افراد کو کرنٹ کیسے لگا، اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل