Thursday, November 21, 2024
 

دلجیت دوسانجھ کی کنسرٹ کے دوران فری شو دیکھنے والوں سے مذاق کی ویڈیو وائرل

 



پنجابی گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ دلجیت دوسانجھ کا حالیہ احمد آباد کنسرٹ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔  کنسرٹ کے دوران جب گلوکار نے ایک ہوٹل کی بالکونی میں بغیر ٹکٹ کے شو دیکھنے والے ناظرین کو مخاطب کیا، تو یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ کنسرٹ کے دوران دلجیت نے اچانک شو روک کر بالکونی میں کھڑے لوگوں سے کہا، "یہ جو ہوٹل کی بالکونی میں بیٹھے ہیں، آپ کا تو بڑا اچھا بھی ہوا۔ یہ ہوٹل والے گیم کر گئے۔ بغیر ٹکٹ، ہاں؟" ویڈیو میں کیمرہ بالکونی کی جانب گھومتا ہے جہاں لوگ گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Danfluencer Shubham???? (@shubham.baid.90) ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ ان بالکونی والے ناظرین نے ہوٹل کے مہنگے کمرے بک کروا کر کنسرٹ دیکھا۔ ایک صارف نے لکھا، "انہوں نے ٹکٹ سے زیادہ پیسہ دیا ہے۔" ایک اور نے کہا، "اس دن ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 1 لاکھ روپے تھا۔" دلجیت دوسانجھ کے گانوں پر مبینہ طور پر شراب، نشہ اور تشدد کو فروغ دینے کا الزام بھی لگا ہے۔ حالیہ احمد آباد کنسرٹ میں دلجیت نے ان الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گانوں میں شراب کا ذکر تب بند کریں گے جب پورے ملک میں شراب کی دکانیں بند ہوں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل