Sunday, June 29, 2025
 

وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر پیغام

 



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت صفِ اول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ انتہائی اہم ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔ سندھ میں مفت ہیپاٹائٹس ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 75 لاکھ سے زائد افراد کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ مکمل کی، دیہی و شہری علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت علاج کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولیات دینا ہمارا مشن ہے، سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ دنیا سے 2030 تک ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن ہے جس کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر سندھ میں صحت کے منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل