Loading
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابراعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرادیا۔ پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابراعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار ردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ 74 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دیا اور انکی پاور موومنٹ 761 رہی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟ بابراعظم کی باری آئی تو پہلی ہی گیند ان کے بیٹ کی موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور 1027 تھی۔ مزید پڑھیں: 2 دن کی ٹریننگ میں کونسے اسکلز سیکھ لیے؟ بابر بیرون ملک روانہ قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے جب آخری بال کھیلی تو اس وقت ان کی زیادہ سے زیادہ بیٹ موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر اور پاور فیکٹر 10137 تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل