Loading
فکسنگ الزامات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی مسلسل مشکوک حرکات نے لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا۔
تازہ واقعے میں ممبئی انڈینز اور کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں فیلڈرز کی مشکوک حرکت نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
دسویں اوور میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی گیند پر رومن پاول نے بڑی ہٹ لگانے کی کوشش کی تو گیند ٹاپ ایج لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی۔
ڈیپ فائن لیگ اور ڈیپ اسکوائر لیگ پر موجود فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے دوڑے تاہم دونوں ہی گیند کے قریب پہنچ کر رک گئے اور کیچ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
#MI fielders in two minds ????
Rovman Powell survives ????
Updates ▶️ https://t.co/Aw11jLoww5#TATAIPL | #KhelBindaas | #KKRvMI pic.twitter.com/R3iLDNC9Iq
— IndianPremierLeague (@IPL) May 20, 2026
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کی یہ پہلی حرکت نہیں ہے۔
اس سے قبل رواں ایڈیشن میں ہی سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے تھے۔
Fixing ?? ???????? pic.twitter.com/IO8SwJHpxz
— lndian Sports Netwrk (@IS_Netwrk29) May 6, 2026
پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے بھی انتہائی آسان کیچ جان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا۔
No way Axar Patel didn’t even try to catch such an easy catch.
Something about the IPL genuinely feels scripted nowadays.???? pic.twitter.com/Dh6YvflHoJ
— Abhishek Kumar (@Abhishek060722) May 11, 2026
دوسری جانب ڈریسنگ روم میں الیکٹرک سگریٹ پینے، موبائل استعمال کرنے سے لے کر کالے جادو تک کے معاملات سامنے آتے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل