Loading
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان اپنے عوام کے ساتھ محبت اور شائستہ برتاؤ کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور ایک انوکھے واقعے میں انھوں نے سب کے دل جیت لیے۔ دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم دبئی مال پہنچے تھے۔ اُن کے ہمراہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی تھے اور دنوں نے معروف ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا۔ اس موقع پر کسی قسم کا وی آئی پی پروٹوکول نہیں رکھا گیا تھا۔ ریسٹورینٹ میں موجود درجنوں افراد دونوں ولی عہد کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Gulf News (@gulfnews) کھانا کھانے کے بعد جب ولی عہد دبئی شیخ حمدان واپس جانے لگے تو انھوں نے پوچھا کہ اس وقت جتنے افراد موجود ہیں ان کا بل کتنا ہے۔ ریسٹورینٹ کے منیجر نے بتایا کہ اس وقت موجود تمام افراد کا مجموعی بل 30 ہزار درہم تک ہے۔ جس پر ولی عہد نے خاموشی سب کا بل خود ادا کردیا۔ ان کے جانے کے بعد جب ریسٹورنٹ میں موجود افراد کھانے سے فراغت کے بعد بل مانگا تو انھیں بتایا گیا کہ آپ کا بل ولی عہد ادا کرچکے ہیں۔ ریسٹورینٹ کے منیجر نے صارفین کو بتایا کہ ولی عہد نے کہا ہے کہ یہاں موجود تمام افراد آج میرے مہمان ہے جن کا بل میں ادا کروں گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل