Sunday, June 29, 2025
 

مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارت امریکا تجارتی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار

 



مودی کی معاشی پالیسوں کی ناکامی کے نتیجے میں بھارت امریکا تجارتی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔ بھارت میں  ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی غیر واضح پالیسیوں پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ عالمی سطح پر بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں کے باعث تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ مودی سرکار کا ’’وشو گرو‘‘بیانیہ معاشی میدان میں ناکام ہوچکا ہے جب کہ ٹیرف  سے خوفزدہ مودی   اپنی پالیسیوں میں پالیسی یوٹرن لے رہے ہیں۔ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق آٹو، اسٹیل اور زرعی اشیا پر محصولات کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بھارت کا دہرا معیار بھی عیاں ہو چکا ہے، جو خود 68فیصد درآمدی ٹیرف  لگا رہا ہے لیکن امریکا سے رعایت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ معرکہ حق کے دوران  امریکا کی پاکستان سے رغبت  پر بھی  بھارت  تذبذب کا شکار ہے۔ بھارتی   سفارتی ناکامی سے اس کی معیشت    کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اُدھر صدر ٹرمپ  نے پاکستان کی جانب جھکاؤ  ظاہر کیا ہے، جس پر بھارت  میں کھلبلی   مچی ہوئی ہے۔ بھارت  امریکا کے ساتھ گہرے اسٹریٹیجک تعلقات قائم کرنے  پر  خوفزدہ ہے۔ مودی کی جانب سے باہمی رعایت نہ ملنے پر ٹرمپ کی جانب سے   ٹیرف عائد کرنے کی وارننگ دی جا چکی ہے۔ مودی سرکار کی مسلسل ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں نام نہاد خود مختار  بھارت کی اقتصادی دیواریں ہلنے لگی ہیں اور اسے  تجارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل