Loading
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے سبب بھارت کودفاعی،سفارتی اورمعاشی میدان میں مسلسل بدترین ناکامیوں کا سامنا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹرزنے بھارت سمیت روس سے تیل خریدنے والے5ممالک پرسو فیصد سے زائد ٹیرف لاگوکرنے کا بل متعارف کرادیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف کی تجویزسے بھارت کی توانائی درآمدات اورامریکہ سے تجارتی مذاکرات متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی نالائقی کے سبب مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران بھارت کو تیل اورگیس کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت میں مہنگائی، بیروزگاری اورعوامی مشکلات میں اضافہ کیا جس پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔ شائننگ انڈیا اوراقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیزبھارتی خواب مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہوچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل