Loading
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیٹیلائٹ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر)حفیظ الرحمان نے کہا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں پی ٹی اے لائسنس کیلئے اپلائی کیا۔ اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکورٹی کلیٔرنس کیلئے بھیجی گئی، یہ کیس اب نئی ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے۔ اسٹارلنک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے، ؟ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائیگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل