Thursday, January 30, 2025
 

سوشل میڈیا اور ذہنی سکون! شاہد کپور نے بڑا راز کھول دیا

 



بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔" شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔  انہوں نے کہا، "مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے لوگوں سے براہ راست بات کرنی چاہیے نہ کہ فون پر مگن رہنا چاہیے۔" شاہد نے سوشل میڈیا کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ آسان نہیں ہے کہ آپ ہر وقت ہر چیز سے آگاہ رہیں۔ مسلسل معلومات اور سوشل میڈیا کی دنیا میں رہنا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ انسان لازمی طور پر دوسروں سے موازنہ کرتا ہے، اور یہ ایک فطری عمل ہے۔ "یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہ کریں، دماغ فطری طور پر ایسا سوچتا ہے۔"  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل