Thursday, January 30, 2025
 

قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل ہوا؛ تفصیلات آگئیں

 



سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکِ وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر ملعون کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی البتہ اس کے علاقے کا نام لے کر بتایا کہ وہاں فائرنگ کے ایک وقعے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اب تک قتل کے طریقۂ واردات اور اس کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کوئی معلومات حاصل نہیں کر پائی ہے۔ حملہ آوروں کا بھی تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی تھیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل