Loading
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ہوئے۔ تاہم، ایک ہفتے کے اندر وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئے۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیف علی خان پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’Next On Netflix 2025’ ایونٹ 3 فروری کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں نیٹ فلکس اپنی آنے والی فلموں اور ویب سیریز کے بارے میں اعلانات کرے گا۔ خبروں کے مطابق، سیف علی خان کی نئی فلم ‘Jewel Thief’ کو نیٹ فلکس نے حاصل کر لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوں گے۔ یہ فلم سدھرتھ آنند کی پروڈکشن ہے، جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں جیدیپ اہلوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ خبریں ہیں کہ نکھل اڈوانی کی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور فلم میں بھی سیف نظر آئیں گے، جسے راہل ڈھولکیا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں پرکاش گاندھی اور دیپک ڈوبریال بھی شامل ہیں، سیف علی خان بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر سُکمار سین کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم جنوری میں فلور پر جانی تھی، لیکن حملے کے بعد اس کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل