Loading
سوڈان کے علاقے اومدرمان میں سبزی منڈی پر شیلنگ اور فضائی کارروائی سے 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا کہ پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ہفتے کو سبزی منڈی پر حملہ کیا، جس سے 56 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سوڈان کی حکومت کے ترجمان اور وزیر ثقافت خالد العلیسر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس حملے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ وزیر ثقافت اور ترجمان نے بیان میں کہا کہ پیرا ملیٹری فورس کے مجرمانہ ریکارڈ میں ایک اور خون ریز واقعے کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی پر آرٹلری شیلنگ مغری اومدورمان سے ہو رہی تھی جہاں آرایس ایف کا بدستور کنٹرول ہے اور ان کو ڈرونز کی سہولت بھی حاصل ہے۔ جنوبی اومدورمان میں ایک شہری نے بتایا کہ آر ایس ایف نے گلیوں میں شدید فائرنگ کی اور مزید یہ کہ آرٹلری شیلز اور راکٹ بھی گر رہے تھے۔ حملے میں بچ جانے والے شہری کا کہنا تھا کہ شیل سبزی منڈی کے مرکزی مقام پر آگرے تھے، اسی لیے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل